6 ستمبر 2013 - 19:30
وزیر دفاع: ایران کے خلاف کوئی بھی غلط اقدام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان نے کہا ہے کہ وزارت دفاع چوتھی نسل کی ٹکنالوجی کو ترجیح دے رہی ہے۔

ابنا: وزارت دفاع کے پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین دھقان نے آج ایک تقریب میں کہا کہ وزارت دفاع گذشتہ تین دہائيوں میں حاصل شدہ تجربوں سے جو پیداواری اور تحقیقاتی میدانوں میں حاصل ہوئے ہیں اور ٹکنالوجی کی تین نسلوں کے بعد اب اس میدان میں موثر تبدیلیاں لانے کی ضرورت محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ھدف دفاعی نوآوری اور مستقبل میں دفاعی ٹکنالوجی کو نظر میں رکھنے نیز اسٹراٹیجیک ٹکنالوجی کو تیزی سے آگے بڑھانے کے نعروں کو عملی جامہ پہنانے سے حاصل ہوگا اور ان تمام امور کو چوتھی نسل کی ٹکنالوجی کے میدان میں استمعال کرنا ہوگا۔ اس تقریب میں ایران کے سابق وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے بھی کہا کہ دفاعی لحاظ سے ایران کی ترقی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ آج ایران ایسے مرحلے تک پہنچ چکا ہےکہ کوئي بھی اسکے خلاق اقدام کرنے کا سوچ تک نہیں سکتا۔ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربارہ جنرل سید حسن فیروزآبادی نے کہا ہےکہ اعتدال اصول کو تبدیل نہیں کردیتا بلکہ ذوق و سلیقہ سے حکمت عملی پرعمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت دفاع علم و سائينس میں سب سے آگے ہے اور ملک کے استحکام میں بنیادی کردار کی حامل ہے اور ایران کا ایک اسٹراٹیجیک مرکز شمار ہوتی ہے۔......./169